السلامُ عليکُم
Welcome to Jamia Ehya us Sunnah
MADRASSA EHYA US SUNNAH مدرسہ احیاءُ السُّنّة
مدرسہ احیاءُ السُّنّة (رجسٹرڈ) ایون، چترال کا واحد مدرسہ جو وفاق المدارس العربيہ پاکستان سے منظور شدہ اور حکومت پاکستان سے بھي رجسٹرڈ ہے جو کے 2014 سے آيون ميں قرآن پاک اوراسلامي تعليمات کا مرکز ہے۔ یہاں اسلامي تعليمات اور قرآن کريم کے تلاوت کی تعلیم بچوں، نوجوانوں اور ہرعمر کے لوگوں کو دي جاتي ہے۔
ہمارا قرآن پاک عربی زبان میں ہے، اس لئے قرآن مجید کی تلاوت کرنا لوگوں کے لئے مشکل ہو جاتا ہے اور بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم روزانہ قرآن مجید کی تلاوت کریں۔ لہٰذا ان بھائیوں اور بہنوں اور والدین کے لئے جو قرآن مجید کي تلاوت کرنا خود سیکھنا چاہتے ہیں یا اپنے بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، ہمارا مدرسہ اُن لوگوں کو خوش آمديد کرتا ہے_ہمارے مدرسے ميں درجہ قاعدہ ، ناظرہ ، حفظ ، ترجمہ ، درس نظامي اور تعليمِ بالغان کي تعليم کا بہترين نظام ھے۔ ہمارا مدرسہ دور دراز سے آنے والے بچوں کے لئے رہنے کي جگہ (ہاسٹل) کی سہولت بھي مہیا کرتا ہے۔ مدرسہ کي جاري و کي گئي خدمات کي تفصيل نيچے دي گئي ہيں۔
اب تک “431” طلباء و طالبات نے ہمارے مدرسے سے ناظرہ قرآن مکمل کي ھے۔
اب تک ہمارے مدرسے سے حفظ قرآن مکمل کرنےوالے طلباء و طالبات کي تعداد “51” ہے۔
مدرسے سے “70” طلباء و طالبات نے ترجمہ و تفسير مکمل کرنے کي سعادت حاصل کي ہے۔
دورہ حديث کي سعادت حاصل کرنے والے طالبات کي تعداد”30″ سے بھي زائد ہے۔
مدرسے سے “41” طالبات نے شھادة العاليہ کي سند حاصل کي ہے۔
اِن فارغ التحصيل حفاظ کا تعلق صحن آيون ، دير ، برير ، برير نسار ، دومون بروز ، گولين ، موڑدہ آيون ، دنين ، اٹاني ، گوراپون ، تھوڑياندہ ، گولدہ بروز ، ارکھاڑ ، اُوير ، درخناندہ ، گھن ، برنس ، سينکولوم بروز ، اور ارسون سے ہے۔
اس وقت مدرسہ ھذا ميں ساڑھے پانچ سو “550” طلباء و طالبات زير تعليم ہيں۔ جن ميں سے چاليس “40” مقيم ہيں۔
مدرسہ ھذا ميں نو “9” مستند اور تجربہ کار معلمين (اساتذہ کرام) اور تيرہ (13) ماہر اور مستند معلمات (استاني) تدريسي خدمات انجام دے رہے ہيں ۔
آٹاني ، موڑدہ ، تھوڑياندہ اور يو سي بروز سے آنے والے طالبات کے لئے ٹرانسپورٹ کي سہولت موجود ہے۔
مدرسہ کے اخراجات طلباء و طالبات کے ماہوار چندوں اور اہل خير حضرات کے تعاون سے اللہ تعالٰي کے فضل و کرم سے پورے کيے جا رہے ہيں۔ اور ادارہ اس حوالے سے مقروض بھي ہے۔
اس ليے آپ بھي عطيات اور زکوٰة صدقات سے تعاؤن فرما کر اس صدقہ جاريہ ميں حصہ دار بن سکتے ہيں۔
COURSES WE OFFER درجات
_يہاں ہمارے مدرسے احياءُ السُّنّة ميں ہم نے ان تعليمات کو منتخب کيا ہے
- NOORANI QAIDA نوراني قاعدہ
- NAZIRA E QURAN ناظرہٴ قرآن
- TARJUMA TUL QURAN ترجمة القرآن
- TAFSEER UL QURAN تفسيرُ القرآن
- HIFZ UL QURAN حفظ القرآن
- DARS E NIZAMI درس نظامي
ميں موجود ہيں Courses Page مزيد تفصيلات
Wanna To Know More About Us, Contact Us →
→ ہمارے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں، رابطہ کريں