الحَمْدُ ِلله
مدرسہ اِحیا ُٕالسُّنة ایون میں گزشتہ مہينے ختم بخاری شریف اور تکمیل حفظ القرآن الکریم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا۔
جسکے مہمان خصوصی حضرت الشیخ حافظ محمد ابراہیم نقشبندی تھے۔ اس پروگرام میں 16 طالبات نے دورہ حدیث(چھ سالہ عالمہ کورس) اور 21 طلبا و طالبات نے تکمیل حفظ القران کی سعادت حاصل کیں۔اسکے علاوہ عربی گراٸمر، ترجمہ تفسیر، تجوید وغیرہ کے کل اسی طلبا و طالبات کی بھی دستار بندی اور چادر پوشی کی گٸی۔ تقریب میں علماٸے کرام اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوٸے۔ مستورات کےلٸے الگ جگہ انتظام کیا گیا تھا۔ جہاں پر ہزاروں کی تعداد میں خواتیں بیانات سےمستفیذ ہوٸی۔
پروگرام ساڑھےنو بجے شروع ہوکر ڈیڑھ بجے دعا کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ فارغ التحصیل طلبا و طالبات کا تعلق بریر، بروزیوسی،گولین، اویر،برنس،ارسون اورایون یوسی کے مختلف دیہاتوں سے تھی ۔ اللٰہ تعالیٰ تمام معاونین کےلٸےصدقہ جاریہ بنا دے۔آمین