ABOUT US
قَالَ اللّٰہُ تَبَارَکَ وَتَعَالٰي فِي القُرآنِ المَجِيد ’اَلرّحمٰن عَلّمَ القُرآنِ‘ ۔ (القرآن)
ترجمہ : وہ رحمان ہي ہے جس نے قرآن کي تعليم دي۔
تَعَاوَنوا عَلَي البّرِ وَالتَّقوٰي‘ ۔ (القرآن)
ترجمہ : نيکي اور تقويٰ کے کاموں ميں ايک دوسرے کي مدد کرو۔
قَالَ رَسولُ اللّٰہِ ﷺ خيرُکُم مَن تَعَلّمَ القُرآنَ وَعَلّمَہ ۔ (الحديث)
ترجمہ : تم ميں سے بہترين شخص وہ ہے جو قرآن پڑھے يا پڑھائے۔
خوش آمديد
مدرسہ اِحياءُ السُّنّة کي اِس ويب ساۂٹ ميں آپ کو خوش آمديد ہے۔
قرآن مجيد اللّٰہ تعالٰي کي حضرت محمد ﷺ پر نازل کي ہوۂي ايک ايسي کتاب ہے جس ميں کوۂي شک نہيں ۔ قرآن مجيد ميں ہر مسلے کا حل ، ہر مرض کي دوا کے بارے ميں معلومات دليلوں اور واضح ثبوتوں کے ساتھ موجود ہے ۔ اور اللّٰہ تعالٰي نے بھي ہميں غور و فکر کرنے کا حکم ديا ہے ۔ قرآن مجيد ميں دنيا و آخرت کے بارے ميں معلومات مختصر اور تفصيل دونوں سے دي گۂي ہے ۔ آج بھي قرآن کي بتاۂي گۂي نشانياں سامنے آتي رہتي ہيں ۔ ہم مسلمانوں پر فرض ہے کہ ہم قرآن پاک کي تلاوت ہر نماز کے بعد کريں ۔ اگر نہ کر سکے دن ميں 3 بار يا 2 بار يعني صبح و شام قرآن پاک کی تلاوت کريں ۔ اب بات ہے کہ قرآن عربي زبان ميں اتارا گيا ہے ۔ قرآن پاک کي تلاوت کےلۂے قرآن پڑھنا ضروري ہے جس کو ناظرہ کہا جاتا ہے ۔ قرآن پڑھنے کے لۂے ايک اسلامي ادارہ مدرسہ ( جمع مدارس) ہوتا ہے جس ميں قرآن پاک کي تلاوت ، ترجمہ جيسے علوم فراہم کي جاتي ہے ۔ اُن اسلامي اداروں ميں سے ايک مدرسہ اِحياءُ السُّنّة بھي ہے ۔ جو کافي سالوں سے آيون ميں قرآن پاک اور دينِ اسلام کي تعليمات کے لئے کوشاں ہيں ۔ مدرسہ اِحياءُ السُّنّة کا اور مدرسے کي اس ويب ساۂٹ کا تعارف ، خصوصيات اور مدرسے ميں پڑھاۂي جانے والے تعليمات کا تذکرہ نيچے ديا گيا ہے ۔
ويب ساۂٹ کا تعارف
ہمارا مدرسہ مدرسہ اِحياءُ السُّنّة کافي سالوں سے آيون ميں قرآن مجيد اور دينِ اسلام کي تعليم فراہم کر رہا ہے۔ ہمارے اس ويب ساۂٹ بنانے کا مقصد يہ ہے کہ والدين اور مدرسہ کے مہتمم و اساتذہ کي ان بچوں اور بچيوں کے بارے ميں بات چيت ہو۔
ہم سکول کے معاملے ميں تو پھرتي ديکھاتے ہيں مگر افسوس مدرسوں کو اتني اہميت نہيں ديتے۔ ہمارا ويب ساۂٹ بنانے کا مقصد يہ ہے کہ والدين کو اُن کے بچوں اور بچيوں کے مدرسے ميں ہونے والے سر گرميوں سے آگاہي ہو۔
تا کہ والدين کو اُن کے بچوں اور بچيوں کے امتحانات ، نتاۂج اور مدرسے ميں منقد ہونے والے دوسرے سرگرميوں جيسے کہ درس ، بزمِ آدب ، ختمُ القرآن جيسے موقعوں کي اطلاع آساني سے دي جا سکے۔ اِس کے علاوہ والدين کو ہر مہينے اُن کے بچوں کي ماہانہ کارکردگي سے بھي آگاہ کرنے ميں يہ ويب ساۂٹ ہماري مدد کرے گا۔ اور والدين خود بھي اس کا استعمال کر کے اپنے بچوں پر نگاہ رکھ سکتے ہيں۔
يہ ويب ساۂٹ بہت ہي آسان بنايا گيا ہے تا کہ والدين اور شاگردوں کو استعمال ميں آساني ہو اس لۂے يہ ہماري قومي زبان اُردو ميں تيار کيا گيا ہے۔
مدرسہ کا تعارف
مدرسہ اِحياءُ السُّنّة آيون کے علاقے تھراڑو ميں واقع اسلامي درس گاہ يعني مدرسہ ہے ہمارا يہ مدرسہ وفاق اور حکومتِ پاکستان کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔ ہمارے اَس مدرسے ميں بچوں، بچيوں اورہر عمر کے لوگوں کو قرآن مجيد اور دينِ اسلام کي تعليم دي جاتي ہے۔
ہمارے مدرسے ميں ناظرہٴ قرآن ، ترجمة قرآن ، تفسير القرآن اور حفظ القرآن کي تعليم بچوں اور بچيوں کو دي جاتي ہے اور اس کے علاوہ بچيوں کے لئے چھ (6) سالہ درسِ نظامي عالمہ بننے کا کورس بھي شامل ہے۔
ان کے علاوہ مدرسہ اِحياءُ السُّنّة ميں بچوں اور بچيوں کو مسنون دعاۂيں ، کلمے ، احاديث ، وٖضو ، نماز اور غسل کرنے کے فراۂض اور طريقے کي تعليم بھي دي جاتي ہے۔ مدرسہ اِحياءُ السُّنّة کي خصوصيات اور مدرسے ميں دي جانے والي تعليم کي تفصيل نيچے دي گۂي ہے۔
مدرسہ اِحياءُ السُّنّة کي خصوصيات
ہمارے مدرسے میں قاعدہ ، ناظرہ ، ترجمہ، تفسیر اور حفظ القرآن کي تعليم دئ جاتي ہے۔
********
مدررسہ ہذا علاقے کا واحد ديني ادارہ ہے جو حکومتِ پاکستان سے منظور شدہ يعني جسٹرڈ ہے۔ اس کے علاوہ مدرسہ وفاق المدارس العربيہ سے بھي منظور شدہ ہے ۔
********
اس کے علاوہ درس نظامی جو کے بچيوں کے عالمہ بننے کے لئے 6 سالہ کورس کا بھي اہتمام ہے۔ جس ميں وفاق المدارس کے امتحانات ميں ڈسٹرکٹ ليول پر ٹاپ پوزيشنز
********
مدرسے ميں دس مستند اور تجربہ کار معلمين (اساتذہ) اور تيرہ (13) ماہر اور مستند معلمات (استاني) مصروفِ عمل ہيں ۔
********
طلباء اور طالبات کے لئے الگ الگ حصے (سیکشنز)، اور اساتذہ
********
کتابوں سے بھرپور لائبریری
********
دوردراز سے آنے والے طلباء کے قيام کے لئے انڈور ہاسٹل اور ٹرانسپورٹیشن اور طعام کے لئے کيفے ٹيريا کي سہولت موجود ہے ۔